19 دسمبر 2014 - 19:10
آل خلیفہ کے سکیورٹی کے نام پر نہایت خطرناک اقدامات

بحرین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہےکہ آل خلیفہ ملکی سکیورٹی کے نام سے خوفناک ادارے کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کررہی ہے جو موجودہ اداروں کو عوام کے کچلنے میں مدد دے گا۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں بیس انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں نے آج ایک مشترکہ بیان جاری کرکے کہا ہےکہ آل خلیفہ کی حکومت ملکی سکیورٹی کے نام سے سابق اداروں کو زندہ کرنے کا نہایت خطرناک اقدام کررہی ہے جس کے بعد موجودہ سکوریٹی اور انٹلیجنس ادارے عوام کے خلاف زیادہ جرائم کریں گے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت قانون کی گرفت سے بچنے کے لئے یہ سارے اقدامات انجام دے رہی ہے کیونکہ اس حکومت میں عوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والوں سے کوئي سوال نہیں کیا جاتا۔ اس بیان میں کہا گیا ہےکہ اس طرح شاہی حکومت سے کے انٹلجنس اور سکیورٹی ادارے عوام کے خلاف مزید جرائم کریں اور انسانی حقوق وسیع پیمانے پر پامال کئے جائيں گے۔ اس مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی سکیورٹی کے سابق ادارے کے احیاء سے گرفتار شدہ افراد کا کیس انسداد دہشتگردی عدالت میں بھیجا جائے گا اور اس صورت میں کوئي یہ سوال بھی نہیں کرپائے گا کہ کس بنا پر گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ واضح رہے آل خلیفہ کے بادشاہ نے دوہزار دو میں ملکی سکیورٹی کے ادارے کو منحل کردیا تھا۔

.......

/169